خیبرپختونخوا میں ٹریفک جرمانوں کی فیس میں اضافہ

185

خیبرپختونخوا میں ٹریفک جرمانوں کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کابینہ سے منظوری کے بعد ٹریفک پولیس نے چالان فیس میں اضافہ کردیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اوور ا سپیڈنگ اور ٹریفک سگنل توڑنے پر ایک  ہزار تک جرمانہ ہوگا،  رات  کو لائٹس نہ ہونے پر موٹر سائیکل پر 500  اور موٹرکار کا ایک ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔

رانگ سائیڈ سفر پر موٹر سائیکل کو 600 ، چھوٹی گاڑی  2ہزار اور بڑی کارپر 4ہزار روپے جرمانہ  ہوگاجب کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس سفرپر 1500 روپے تک جرمانہ ہوگا۔

وزارت خزانہ خیبرپختونخوا  اعلامیہ کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کو سفر پر 5 ہزار تک جرمانہ کیا جائے گا۔