کورونا سے مزید 14مریض جاںبحق‘تعداد 5358 ہوگئی

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 14 مریضوں نے دم توڑ دیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5358 ہوگئی جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے اور 13243 ٹیسٹ کرانے پر 517 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 13243 ٹیسٹ کیے گئے جن سے 517 کیسز کا پتا چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 3.9 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 4403874 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن کے نتیجے میں333177 کیسز کی تشخیص کی گئی ‘ان میں سے 92.6 فیصد یعنی 308569 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 789 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 19250 مریض زیر علاج ہیں۔ان میں سے 18611 گھروں میں ، 30 آئسولیشن مراکز میں اور 609 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 558 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 50 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔