وفاق کے ٹیکس کی بلاول کو کیا فکر ہے؟ شہباز گِل

111

کراچی( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے اچھی طرح علم ہے کہ بلاول پرچی چیئرمین ہیں، وفاق کے ٹیکس کی بلاول کو کیا فکر ہے؟ حکومت سندھ نے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا، یہ اتنی نکمی ہے کہ ان سے اپنا ٹارگٹ حاصل نہیں ہوتا۔گورنرہا ﺅس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز
گِل نے کہا کہ ڈاکو چور بھی اس طرح حکومت نہیں چلاتے، ایان ایکسپریس کی فلائٹ خالی آتی اور جاتی بھر کے تھی، سارا پیسا باہر چلا جاتا تھا۔شہباز گِل نے کہاکہ 5200 ارب سندھ کے عوام کے نام پرپیسا آیا، آدھے سے زیادہ یہ لے اڑے، سندھ حکومت نے نان ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 50 ارب رکھا لیکن حاصل 12 ارب کیا، آپ تو اتنے نکمے ہیں کہ آپ سے اپنا رکھا گیا ٹارگٹ حاصل نہیں ہوتا۔معاون خصوصی نے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا، یہ دستاویزات کہہ رہی ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ اس میں کیا سچ کیا جھوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم آپ کو کھانے نہیں دیں گے، ٹیکس پیئر کاپیسا آپ کے پاس ہوتا ہے، یہ کیش رکھا کیوں ہے؟ کہاں سے آئے یہ جھمکے کس نے دیے یہ جھمکے؟ کیش میں تو آپ لتھڑے تھے عوام پر کیوں نہیں لگایا۔