کندھکوٹ:قوم پرست رہنماﺅںکی گرفتاری‘ ایس یو پی کی احتجاجی ریلی

176

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ڈویژن نائب صدر حضرت اللہ مزاری کی سربراہی میں جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان خان قریشی و دیگر قوم پرست رہنماو¿ں کی گرفتاری و مقدمات درج کیے جانے کے خلاف کشمور شاہی واہ پل سے نادرا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔حضرت اللہ مزاری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض بحریہ ٹاو¿ن کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے جوکہ کسی بھی صورت قبول نہیں۔ ہم جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان خان قریشی و دیگر قوم پرست رہنماو¿ں و کارکنوں کی گرفتاری اور مقدمات درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سندھ سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جسقم چیئرمین سمیت تمام قوم پرست رہنماو¿ں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور لگائے گئے جعلی مقدمات ختم کیے جائیں بصورت دیگر سندھ بھر میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔احتجاجی ریلی سے ہدایت اللہ جکھرانی ، شاہ گل مزاری اور شاد کھوسوودیگر نے بھی خطاب کیا۔