کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگیا، ایس او پیز پر عمل کیا جائے، محمد عامر

116

میہڑ (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کی جانب سے اعلانیہ 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن والے اعلان پر عمل کرانے کے لیے میہڑ میں پاک فوج کے محمد عامر کے ساتھ ڈی ایس پی میہڑ یونس رودنانی، ایس ایچ او بی سیکشن قابل بھیو، ایس ایچ او اے سیکشن نور مصطفی پٹھان، ون فائیو انچارج الٰہی بخش زرداری، ڈی آئی پی انجارچ میہڑ شمن تنیو کی قیادت میں شہر کا گشت، مکمل لاک ڈاؤن شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس ہائی الرٹ، گشت کے دوران آرمی اور پولیس آفیسر نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو اور شہریوں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگئی ہے، اس لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور ہجوم والے مقامات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کریگا اس کیخلاف دفعہ 188 تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔