پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کرنے پر راکٹ حملہ

143

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دوبارہ پولنگ کے موقع پر ایک پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جبکہ صبح سویرے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا جس میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

لیویز کے مطابق نسائو پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا، تاہم اس راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لیویز کے مطابق علی الصبح نسائوروڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہوا، جس سے وڈیرہ رب نواز محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ کوہلو کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہے۔