غزہ: ناصر اسپتال کے صحن میں دریافت اجتماعی قبر سے 283 لاشیں برآمد

117
bodies were recovered

غزہ: خان یونس کے ناصر اسپتال کے صحن سے اجتماعی قبر دریافت کی گئی جس سے 283 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

عرب میڈیا ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس نے اجتماعی قبر کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے ملنے والی لاشوں کو قریب ہی کھیتوں میں پھانسیاں دی گئیں بہت سی لاشیں سر کے بغیر بھی تھی اور بعض لاشوں پر جلد بھی موجود نہیں تھی ، ان لاشوں کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ ان کے اعضا بھی چوری کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل ناصر اسپتال کے احاطہ سے دو اجتماعی قبروں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ سے سرکاری ترجمان اسماعیل ثوابتہ نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اپنے جرائم کو چھپانے کےلئے ناصر کمپلیکس کے احاطے کے اندر ایک خودساختہ قبرستان تیا رکیا تھا جس میں فلسطینیوں کو شہید کرکے دفنایا جاتا تھا اجتماعی قبر میں 700 کے قریب شہید دفن کئے گئے تھے۔

وزارت صحت غزہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر مقیم خاندانوں کا قتل عام کیا جن میں 54 شہید اور 104 زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔