قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

149
completed

قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن 21 اپریل کو ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں پنجاب سے 174 امیدوار جبکہ خیبر پختوںخواہ سے 49 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے 62 لاکھ 30 ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 40 لاکھ 44 ہزار 552 ہے اور پنجاب میں 2 ہزار 601 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 781 ہے اور 303 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ووٹرز کی تعداد 14لاکھ 71 ہزار ہے اور خیبر پختونخواہ میں 892 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔