اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

229
need to be strengthened

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62 ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاءنے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی ، امن اور خوشحالی میں افسران کا بڑا کردار ہوتا ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہی افسران کا بنیادی مقصد ہونا چاہئیے، اچھی نیت سے کام کیا جائے تو اللہ تعالٰی ساتھ دیتا ہے، اپنے منصب کے استعمال میں پاکستان کی عزت کا ضرور خیال رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر معاشی دہشت گردی کے خلاف بھی برسرپیکار ہیں، ایس آئی ایف سی کا قیام قابل ستائش اقدام ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعہ ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔

کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ وطن کی سا لمیت ، استحکام کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیامیں پاکستان کے مثبت امیج کو ابھارناءہماری اولین ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں کورس کے شرکاءنے آئی ٹی مارکی کا بھی دورہ کیا۔