فیض آباد دھرنا: کمیشن رپورٹ لیک ہوگئی اب  پبلک کر دینا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

209

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دھرنا کمیشن رپورٹ لیک ہوگئی اب اسے پبلک کر دینا چاہئے، میں نے دھرنا کمیشن کی رپورٹ کو ابھی تک نہیں پڑھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  کمیشن کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنایا گیا تھا، اس کے ٹی او آر بھی سپریم کورٹ نے طے کئے تھے، کمیشن کو کہا تھا سوال لکھ کر دیں جواب دوں گا، مجھے 24 سوال لکھ کر بھیجے گئے جس کا جواب دیا، ایک ایشو ہوا جس کو حل کرنا تھا، ایک میٹنگ میں آرمی چیف بھی تھے جس میں طے ہوا مسئلے کو حل کیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس آئی وفاقی حکومت کا ہی ایک ادارہ ہے، سابق وزیرداخلہ احسن اقبال بھی اس میٹنگ میں موجود تھے، معاہدے کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں تھی، کمیٹی کو ہم نے اختیارات دے دیئے تھے۔