سلامتی کونسل بھی امن قائم رکھنے میں ناکام ہوئی، پاکستان

210
America's demand

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ایران اسرائیل محاذ آرائی کا جائزہ لے رہےہیں، صورتحال پر گہری تشویش ہے،موجودہ صورتحال سفارتکاری کی ناکامی ہے، سلامتی کونسل امن قائم رکھنے میں ناکام ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ  پاکستان نےخطے میں دشمنی روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا،  فریقین تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھیں، پاکستان بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے، یہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے انقلابی پاسدران کے کمانڈر سمیت 6سفارتکاروں کو شہید کیا تھا، جس کے جواب میں گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر 300 ڈرون میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس میں سے صرف گنتی کے چند ہی اسرائیل میں گرے ہیں ، جن سے صہیونی ریاست کا معمولی سا نقصان ہوا ہے۔