کون سے اسرائیلی برانڈز کا بائیکاٹ کیا جائے؟ کشمیری فلسطینی جوڑے نے ویب سائٹ لانچ کر دی

508

واشنگٹن:غزہ پر اسریلی حملے کے بعد دنیا بھر میں عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکہ میں مقیم ایک کشمیری فلسطینی جوڑے نے DisOccupied کے نام سے ویب سائٹ لانچ کی ہے۔ جس کا مقصد اسرائیلی برانڈاز کا بائیکاٹ کرنا ہے۔

ویب سائیٹ میں سرچ کا آپشن دیا گیا ہے جس پر نام لکھنے سے معلوم ہو جائے گا کہ یہ اسرائیلی برانڈ ہے اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے جبکہ اس کے متبادل برانڈز کے آپشنز بھی دیے گئے ہیں کہ بائیکاٹ کی صورت کون کون سے برانڈز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے فلسطینی جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم نے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئرکی۔

علاوہ ازیں پوری دنیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا پیغام دیا جا رہا ہے۔

بائیکاٹ کرنے والوں کا خیال ہے کہ اگر وہ فلسطینیوں کے حق میں براہ راست جنگ نہیں لڑ سکتے تو اسرائیلی مصنوعات کا معاشی بائیکاٹ کر کے اس میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔