میٹا سے عربی لفظ شہید پرعائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

473
human rights report

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے نگران بورڈ نے کمپنی سے عربی لفظ ’شہید‘ (انگریزی میں martyr) پر پابندی ختم کرنے مطالبہ کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نگراں بورڈ ایک سال کے طویل جائزے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ فیس بک کے مالک کے اس اقدام نے لاکھوں صارفین کی آواز کو غیرضروری طور پر دبا دیا۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ فیس بک کو شہید کے لفظ پر مشتمل پوسٹوں کو صرف اس صورت میں ہٹانا چاہیے جب وہ تشدد کی واضح علامات سے منسلک ہو یا اگر وہ میٹا کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔

میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ فیڈ بیک کا جائزہ لے کر 60 دنوں کے اندر جواب جمع کرے گی۔

خیال رہے کہ 2020 میں میٹا نے لفظ ’شہید‘ کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لیا تھا، کوئی فیصلہ نہ ہونے پر گزشتہ سال بورڈ سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔