کچے کے ڈاکو اسلحہ پھینک کر آئی ٹی کورس کرنے گورنر ہاؤس آجائیں ، کامران ٹیسوری

306

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوں کو انوکھی پیش کش کردی، کچے کے ڈاکو اسلحہ پھینک کر گورنر ہاؤس آجائیں ، خود بھی آئی ٹی کورس کریں اپنے بچوں کو بھی کورس کروائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ نے کہاکہ کچے کے ڈاکو اسلحہ پھینک کر اپنے مستقبل کو روشن بنائیں اور آکر آئی ٹی کورس کرکے دنیا میں نام بنائیں، اپنے بچوں کو کچے کا نہیں آئی ٹی کا ماہر بناکر مستقبل محفوظ بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ کچے کے ڈاکو غلط راستے پر نکل گئے ہیں، ہم اُن کو آگے بڑھنے کے لیے راستہ فراہم کررہے ہیں، گورنر ہاؤس آکر آئی ٹی کورس کریں، آئی ٹی کی دنیا میں نام بنائیں، اس سے مستقبل بھی اچھا ہوگا اور کردار بھی بہتر ہوجائے گا۔