جہانیاں: تیزرفتاربس الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق ،21 مسافر زخمی

158

جہانیاں میں تیزرفتاربس الٹ گئی حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 مسافرزخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں 5بچے 6خواتین اور 10مرد شامل ہیں،5زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، بس کا فیول سڑک پر پھیل جانے سے ریسکیواہلکاروں کوامدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامناہے۔

ریسکیوحکام کے مطابق بس لاہورسے صادق آبادجارہی تھی کہ حادثیکاشکارہوگئی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔