امریکا نے پیٹھ دکھا دی، حماس کا خاتمہ ممکن نہیں، اسرائیل کا اعتراف

205
The Israeli attack

لندن: اسرائیل کے انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کیلئے حماس کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ امریکا نے پیٹھ دکھا دی ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں کئی ماہ سے جاری شدید لڑائی کے باوجود حماس کو تباہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

اسی دوران ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر حملے کے بنیادی مقصد میں ناکامی کا خدشہ ہے کیونکہ اسرائیل کیلئے عالمی حمایت ختم ہوتی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کی مرکزی کمان اور اس کے انفرا اسٹرکچر کو تتر بتر کر دیا ہے لیکن حماس کی گوریلا اندازسے مزاحمت جاری ہے۔