امریکا پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کے عزم کو ترجیح دیتا ہے

217

واشنگٹن: امریکا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کے اپنے عزم کو ترجیح دیتا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے 4000 میگا واٹ اضافی صاف توانائی پیدا کرنے میں پاکستان کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں سے پاکستان کی توانائی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جس سے وہ لاکھوں لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کے قابل بنا ہے۔

ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک گرین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس سے قبل، امریکہ نے پاکستان کو پاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو روکنے کا مشورہ دیا تھا، کیونکہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔