خلافت کا نظام آئے گا تو انسانیت کے مسائل حل ہوں گے، راشد نسیم

221
problems

کراچی :نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے  کہا ہے کہ خلافت کا نظام آئے گا تو انسانیت کے مسائل حل ہوں گے، اس سے قبل بھی ایسے ہی لوگ جب منصبِ اقتدار پر بیٹھے تو تاریخ گواہ ہے کہ زکوٰة دینے والے موجود تھے لینے والا کوئی نہ تھا۔

دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہاکہ  جب اللہ کا خوف حاصل کرنے والے لوگ اقتدار کی مسند پر بیٹھتے ہیں تو عورت کی عزت محفوظ ہوتی ہے، لوٹ مار ختم ہوجاتاہے، معاشرے میں  ظلم و جبر نہیں رہتا اور لوگ امن و ترقی اور خوشحالی میں زندگی گزارتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  روزہ کا مقصد تقویٰ کا وہ معیار پیدا کرنا ہے جس سے انفرادی اور اجتماعی طورپر انسانیت کو دنیاوی و اخروی کامیابی ملے۔ دنیا میں موجود بڑی بڑی درس گاہیں انسانیت کو وہ شرف عطا کرنے سے قاصر ہیں جو رمضان کے محض ایک مہینے کے دوران انسانوں کو دستیاب ہو جاتا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   مغربی تعلیمی ادارے وہ فیکٹریاں ہیں جہاں اخلاقیات سے عاری انسان تیار ہو رہے ہیں اور یہی لوگ معاشرے میں معاشی اور اخلاقی انحطاط کا شکار ہیں، روزہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا اہل تقویٰ کا گروہ اقتدار میں آئے گا تو انسانوں کی زندی میں سکون آجائے گا۔