سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

213

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا سے متعلق پوری دنیا کو مل کر ضابطہ اخلاق تیار کرنا ہوگا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، مس زوئی ویئر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔