الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

167
Election Commission

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا اشارہ دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو خیبر پختون خوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جا سکتا،  ووٹ ڈالنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔