دعا فاؤنڈیشن کے تحت ساحلی علاقے ریڑھی گوٹھ کے گھرانوں میں راشن تقسیم  

1007

کراچی: سماجی تنظیم دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی کے ساحلی علاقے ریڑھی گوٹھ میں سیکڑوں گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

دعا فاونڈیشن کے چئیرمین عامر خان اور وائس چئیر مین عالم نے کہاہے کہ ساحلی بستیوں کے گوٹھوں میں رہنے والے ہماری توجہ کے مستحق ہیں،  مچھلی کے شکار  سے روزگار کمانے والے بھی اس مہینے میں مالی طور پر دباو میں آجاتے ہیں،   مہنگائی کی اس لہر میں جہاں متوسط طبقہ شدید متاثر ہوا ہے وہیں کم  استطاعت رکھنے والے کرانے کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سماجی شعبہ بھی  اپنی بساط کے مطابق انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ملک میں اہل خیر کی کمی نہیں جس کے باعث مستحق گھرانوں کی امداد سارا سال جاری رہتی ہے۔

 عامر خان نے کہا کہ دعا فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے علاقے کے غریب ترین افراد کا ڈیٹا پہلے جمع کیا گیا،   دعا فاونڈیشن کی جانب سے سفید پوش اور مستحق گھرانوں کو کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے  تاہم رمضان المبارک میں اس کام میں تیزی آجاتی ہے۔