ویمنز ایشیا کپ 2024 کا شیڈول جاری کردیاگیا

302
The schedule

لاہور:  اے سی سی نے ویمنز ایشیا کپ 2024 کا شیڈول جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ، بھارت ،یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں گروپ اے میں موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش, سری لنکا,تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں گروپ بی کا حصہ ہیں ۔

پاکستان اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف 19 جولائی کو کھیلے گا ، پاک بھارت ٹاکرا 21 جولائی کو شیڈول ہے ، پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں 23 جولاٸی کو مد مقابل آ ئیں گے۔ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 28 جولائی کو ہو گا۔