پولیس اہلکار کےعیدی طلب کرنے پر شہری 1715 پر کال کریں، آئی جی اسلام آباد

230
alerted

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں آئی سی سی پی او آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس کی جانب سے ناکے لگاکر عید طلب کرنے کی شکایت پر شہریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں،  پولیس اہلکار کےعیدی طلب کرنے پر شہری 1715 پر کال کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پی او اسلام آباد نے کہا ہے کہ  اگر کوئی پولیس، ٹریفک پر مامور یا پھر ڈولفن اہلکار ناکے لگاکر شہریوں کی تلاشی کے وقت عیدی کے نام پر پیسے مانگے تو شہری فوری طور پر 1715 پر کال کریں۔

انہوں نےکہاکہ  کوئی پولیس اہلکار آپ سے عیدی کے نام پر پیسے مانگ رہا ہے اور اگر آپ کے پاس کوئی تصویر یا ویڈیو ثبوت موجود ہو تو فوری آئی سی ٹی 15 ایپ پر بھیجیں،ان تمام تر شکایات کو اے آئی جی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا داخلی احتساب یونٹ دیکھے گا۔