خسرے کا بڑھتا ہوا خطرہ

264

کراچی میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ہونے سے شرح معمول سے 50 فی صد زائد ہوگئی ہے۔ یہ ایک تشویش ناک صورتِ حال ہے جس سے بچوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ خسرہ ایک جان لیوا بیماری ہے جو ایک بچے سے دوسرے بچے میں فوری منتقل ہوتی ہے۔ یہ بیماری بخار، کھانسی، ناک بہنے اور آنکھوں میں سوزش جیسی علامات کا سبب بنتی ہے۔ بعض صورتوں میں یہ بیماری پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے جن میں نمونیا، دماغ کی سوزش، اور موت بھی شامل ہیں۔ خسرے سے بچائو کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے جو ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے جس سے بچوں کو خسرے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں اب بھی 30 فی صد سے زائد لوگ ویکسی نیشن سے دور ہیں، اس کی وجہ سے خسرے کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔