عالمی مالیاتی ادارے جوہری توانائی منصوبوں سے متعلق تعاون کریں، اسحاق ڈار

464
energy project

لندن: وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے ہائیڈرو نیوکلیئر انرجی محفوظ ترین توانائی کا ذریعہ ہے۔عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون کرنا چاہیے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے ہائیڈرو نیوکلیئر انرجی محفوظ ترین توانائی کا ذریعہ ہے، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے برسلز میں نیو کلیئر سمٹ میں شرکت کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہائیڈرو نیوکلیئر ذریعے سے آلودگی کے بغیر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برسلز میں جوہری توانائی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں جوہری توانائی سے متعلق اہم نکتہ اٹھایا۔ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ نیوکلیئر اور ہائیڈرو انرجی محفوظ توانائی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ میرے موقف کی کئی عالمی رہنمائوں نے تائید کی، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔