قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

223

پھر ہم اْن لوگوں کو بچا لیں گے جو (دنیا میں) متقی تھے اور ظالموں کو اْسی میں گرا ہوا چھوڑ دیں گے۔ اِن لوگوں کو جب ہماری کھْلی کھْلی آیات سنائی جاتی ہیں تو انکار کرنے والے ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں ’’بتاؤ ہم دونوں گروہوں میں سے کون بہتر حالت میں ہے اور کس کی مجلسیں زیادہ شاندار ہیں؟‘‘۔ حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو اِن سے زیادہ سر و سامان رکھتی تھیں اور ظاہری شان و شوکت میں اِن سے بڑھی ہوئی تھیں۔ (سورۃ مریم:72تا74)

سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ کون سی رات شب قدرہے تو میں اللہ سے کیا دعا کروں؟ فرمایا: یہ دعا مانگو اللھم انک عفوکریم تحب العفوفاعف عنی ترجمہ: اے میرے اللہ! تو بہت معاف فرمانے والا ہے اور بڑا کرم فرما ہے، معاف کردینا تجھے پسند ہی تو میری خطائیں معاف فرمادے۔ (ترمذی)