پنجاب: ایک منٹ میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ریکارڈ

371

لاہور: پنجاب میں ایک منٹ میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی یوم جنگلات کے موقع پر پنجاب میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں ایک منٹ میں ایک لاکھ 9 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد نے چھانگا مانگا کے جنگل میں پودا لگا کر صوبے کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن سرسبز پنجاب کے تحت صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

پودے لگانے کی مہم میں 13ہزار طلبہ نے 90 ایکڑ پر ایک منٹ میں ایک لاکھ 9 ہزار پودے چھانگا مانگا کے جنگل میں لگائے ۔ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ،جیو گرافک انفارمیشن سسٹم اور لائیو ڈیٹا سے پلانٹ فار پاکستان مہم کی مانیٹرنگ جاری ہے۔