میرا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں : فیصل واوڈا

124

کراچی:  فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میرا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں، میرے اختلافات ایم کیو ایم لندن سے تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ انقلاب لانے کے بہت سے طریقے ہیں، انقلاب لانے کے لیے ملکی سالمیت کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، جسٹس سسٹم کے ذریعے آپ انقلاب لا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے،  عمران خان مزید پریشانیوں میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں۔