میں نے صرف تجویز دی پارلیمنٹ نے 18ویں ترمیم منظور کرلی، آصف زرداری

255

اسلام آباد: 18ویں ترمیم تو پارلیمنٹ سے منظور ہوئی تھی جو پہلے ہوا وہ پارلیمنٹ سے ہوا اور اب جو ہوگا اس کی منظوری بھی پارلیمنٹ سے ہوگی ۔

سابق صدرآصف  زرداری جاری صدارتی ووٹنگ میں حکومتی امیدوار ہیں 18ویں ترمیم کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف تجویز دی تھی منظور تو پارلیمنٹ نے کیا تھا۔

آصف علی زرداری سے آج ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ ’’آپ نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں 18ویں ترمیم دی تھی، منتخب ہونے کے بعد آپ کے مزید اقدامات کیا ہوں گے؟‘‘

زرداری نے کہا کہ جو پہلے ہوا وہ پارلیمنٹ سے ہوا اور اب جو ہوگا اس کی منظوری بھی پارلیمنٹ سے ہوگی۔

پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں آج ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہے۔

موجودہ حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سربراہ مملکت کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ (ق) نے بھی صدارتی عہدے کے لیے زرداری کی امیدواری کی حمایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔

صدارتی ووٹنگ شام 4:00 بجے ختم ہوگی۔