صدر کا انتخاب کروانے کیلئے الیکشن کمیشن  کی تیاری  شروع

391

اسلام آباد : تحریک انصاف نے تاحال صدر پاکستان کے انتخاب کے حوالے سے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا، ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب9 مارچ تک کرلیا جائے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت کے عہدے کے لیے انتخابات کرانے کی تیاری  شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  صدر کے انتخاب کا مرحلہ نصف سینیٹر زکی 6 سالہ مدت کی تکمیل کے بعد ریٹائرمنٹ سے صرف دو دن قبل مکمل کیا جائے گا، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے  مکمل ہونے کے بعد صدر کا انتخاب ہوگا۔

مسلم لیگ(ن) صدر شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی میں مخلوط حکومت بنانے کے لیے بننے والے 6 جماعتی اتحاد نے آصف زرداری کو صدر کے لیے متفقہ امیدوار بنانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔