سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فیصلہ آج متوقع

192
spokespersons appointed

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا ہے جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔

سنی اتحاد کونسل  کی درخواست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستیں جیتنے کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

سنی اتحاد کونسل  نےالیکشن کمیشن پاکستان  سے درخواست کی کہ خواتین اور اقلیتوں کو مخصوص نشستیں جاری کی جائیں۔