کراچی پر وڈیروں کو مسلط کیا گیا اور جماعت اسلامی کی سیٹیں چرالی گئیں، حافظ نعیم

350

حیدرآباد:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جامشورو میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA)کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ کراچی میں شہری وڈیروں کو مسلط کیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  8 سے 10 لاکھ ووٹ لینے والی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو سیٹیں نہ ملیں،ایم کیو ایم نے ڈیڑھ لاکھ ووٹ بھی حاصل نہیں کیے لیکن اسے 15قومی اسمبلی اور 25صوبائی سیٹیں نواز دی گئیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے دہشت گردی، بھتہ خوری اورنفرت و تقسیم کی سیاست کی ہے،یہ بلدیہ فیکٹری جلانے والے بوری بند لاشوں والے لوگ ہیں، ان لوگوں نے سندھ کی معیشت کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر برباد کیا، اب ان مافیا ؤں سے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔اب تقسیم اور نفرت کی سیاست ختم کرنی ہوگی، یہ جنگ سندھی مہاجر اور دیہی و شہری کی نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  مظلوم اگر ایک ہوگئے، لسانی و مذہبی تفریق ختم ہوگئی تو پھر ظالموں کو پورے ملک میں جگہ نہیں ملے گی۔ ٹھپہ مافیا، قبضہ مافیا، آراوکے دھاندلی زدہ الیکشن ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔