آزاد امیدوار 25 فروری تک فیصلہ کرلیں کہاں جانا ہے؟ الیکشن کمیشن

326
across the country

اسلام آباد:عام انتخابات کے حتمی نتائج جاری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن  کے  پاس صرف 14 دن رہ گئے،22فروری تک حتمی نتائج کا نوٹی فکیشن لازمی جاری کرنا ہوگا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن 2024 میں کامیاب اراکین کا اعلان 22فروری تک کرنے کے پابند ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو کہا ہے کہ وہ فیصلہ کرلیں کہ کس سیاسی پارٹی  میں شمولیت اختیار کرنی ہے؟23 سے 25فروری تک آزاد امید وار سیاسی جماعتوں سے جڑنے کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ  صدر مملکت عارف علوی حلف کے لیے 21 ویں دن اسمبلی اجلاس بلائیں گے،  کمیشن کا پراسیس پہلے مکمل ہوگیا تو اجلاس پہلے بھی بلایا جاسکتا ہے۔