انتخابی دھاندلی کیخلاف پرتشدد مظاہرہ، پی ٹی آئی کے 4 کارکن جاں بحق

212

سوات: پختونخوا میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پرتشدد مظاہرے  میں پی ٹی آئی کے 4 ارکن جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شانگلہ کے علاقے میں انتخابی نتائج کے حوالے سے مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج کیا گیا۔ اسی اثنا میں تحریک انصاف کی جانب سے 4 کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے سوات کے علاقے شانگلہ الپوری میں احتجاج کیا۔مظاہرین کو پولیس نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، اس دوران پُرتشدد مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو نذر آتش بھی کردیا۔

پولیس کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کی جھڑپیں اور ہوائی فائرنگ بھی ہوئی، جس میں متعدد طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے 4 کارکنوں کو پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔