الیکشن کمیشن پر امن اور منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا، حافظ نعیم

489
vaders, landlords

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن پر امن اور منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام اور پوری دنیا کے سامنے تماشہ بنا ہوا ہے، ہم جیت گئے ہیں ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں ملنی چایئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم  نے کہاکہ  اہل کراچی نے سب سے زیادہ ووٹ جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کو دیے لیکن بد ترین دھاندلی اور نتائج تبدیل کرکے ایک بار پھر سے ایم کیو ایم کو شہرپر مسلط کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو پورے شہر میں صرف5فیصد ووٹ ملے اس کے باوجود اسے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستیں دے دی گئیں ،جماعت اسلامی کے پاس فارم 45اور46موجود ہیں جن کے مطابق ہم جیتے ہیں ،شہری پوچھ رہے ہیں کہ ہم ووٹ بھی دیتے ہیں اس کے باوجود ہروادیا جاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی  کراچی کا کہنا تھا کہ  ہم تاریخ کی بدترین دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کے خلاف زبردست احتجاج و دھرنا دیں گے اوراحتجاج کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ الیکشن کمیشن بتائے کہ وہ اسی طرح سے بار بار مینڈیٹ پر قبضہ کر کے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔