غزہ کی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجیوں میں جلد کی بیماری پھیلنے لگی

819

تل ابیب : غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں جلد خراب ہونے کی وبا پھیلنے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی  کی سرحد پر تعینات درجنوں اسرائیلی قابض فوجیوں میں لیشمانیاس نام کی بیماری پھیلنے لگی ہے، یہ بیماری ریت کی مکھی کے کاٹنے سے جسم کے ایک حصے پر زخم کی صور ت میں ابھرتی ہے، اس پر مسلسل خارش ہوتی ہے ، جس کو بار بار کھجانے سے زخم مزید بڑھ جاتا ہے، آہستہ آہستہ یہ بیماری پورے جسم پر پھیل جاتی ہے۔

غزہ کی پٹی پر عسقلان میں اسرائیلی برزلی اسپتال کے ڈائریکٹر ہیزی لیوی نے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 3ہزار 5سو زائد زخمیوں کا علاج کیا جا چکا ہے، اس بیماری کا علاج تو موجود ہے لیکن اگر یہ بیماری تیزی سے پھیلنے لگی تو اس کا علاج مشکل ہوجائےگا۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لشمانیاس بیماری سے بچنے کے لیے فوجیوں کے تمام یونٹوں میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے تمام سپائیوں کو آگاہی کی دستاویزات تقسیم  کردی ہیں اور  مچھروں سے بچاؤ کے لیے بھی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  مشتبہ علامات ظاہر  ہونے پر متعلقہ فوجی کو ڈرمیٹالوجسٹ سے معائنہ کیا جاتا ہے، جس کے بعد خصوصی نگہداشت  میں رکھا جاتا ہے۔