کراچی: پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھیننے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

186

کراچی: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے این اے 232 کورنگی پولنگ اسٹیشن نمبر 37 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لے لیا ۔

کراچی کے حلقہ این اے 232 کورنگی میں پریزائیڈنگ افسر عبدالواجد قریشی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی باکس چھینے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان بیلٹ پیپرز کا باکس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب ،پولیس اور ریجنرز کی اضافی نفری کو پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے پولیس کو  ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی، انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔