سروے میں حافظ نعیم الرحمن سب سے مقبول ہونے والے فرد قرار

474

کراچی: سروے رپورٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمن شہر میں سب سے مقبول ہونے والے فرد قرار پائے ہیں۔

پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق کراچی والوں نے جماعت اسلامی پاکستان سے امیدیں لگالیں، ایک ہفتے قبل کیے جانے والے سروے میں جماعت اسلامی سب سے مقبول ترین جماعت قرار پائی ہے، جس کی بنیادی وجہ حافظ نعیم الرحمن کی بے مثال جہدوجہد ہے۔

پلس کنسلٹنٹ سروے  30 جنوری سے یکم فروری تک کیا گیا، جس میں تحریک انصاف کی مقبولیت 24 فیصد سے کم ہوکر 17 فیصد پر آگئی ہے، پیپلز پارٹی کا 5 فیصد اور ایم کیو ایم کا 4فیصد مقبول ہوئی ہے، کراچی میں صرف 2 ، 2فیصد ن لیگ اور ٹی ایل پی کو ووٹ دینا چاہتا ہے۔

کراچی کے مسائل کون حل کرسکتا ہے اس حوالے سے پلس کنسلٹنٹ نے سروے کیاتو جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا نام سب سے زیادہ سننے کو ملا ہے، سروے دو مراحل میں کیا گیا ہے۔