خیبر پختون خوا میں سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول

135

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں الیکشن سے قبل 15 سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، اس سلسلے میں سی ٹی ڈی نے فہرست تیار کرلی ہے، تاکہ سیاسی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔

سی ٹی ڈی کی فہرست کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹرہدایت اللہ  بھی اس فہرست میں شامل۔ ن لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام کو بھی شدوں پسندوں نے دھمکیاں  دی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی ایسے افراد میں شامل ہیں، جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔جے یو آئی (ف) کےملک عدنان وزیر اور احسان اللہ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔

سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سےمتعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔