عام انتخابات:پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال پر پابندی ہوگی

246

اسلام آباد: عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ای سی پی کی جانب سے چاروں صوبائی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ مرد و خواتین ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کے دوران موبائل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی اہلکار کو بھی پریزائیڈنگ افسر نے داخلے کی اجازت لینا ہوگی بصورت دیگر وہ داخل نہیں ہوسکے گا۔