نیپرا نے کے الیکٹرک کو کراچی پرمزید 20 سال کیلیے مسلط کردیا

212
expensive

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو مزید 20 سال کے لیے عوام پر مسلط کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو 20سال کے لیے لائنسنس جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ   کے الیکٹرک کے عبوری لائنسنس کی مدت آج پوری ہورہی تھی، جس پر کے الیکٹرک کو 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک میں درخواست جمع کرائی تھی کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے درجنوں ہونے والی اموات پر سزا دی جائے، کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور تانبے کی تاریں اتار کر سلور کی تاریں لگانے پر جرمانے لگائے جائیں، عوام کوئی لاکھوں روپے کی مد میں بیھجے گئے بلز پر حساب لیا جائے۔