ایم کیو ایم کے آنے کے بعد کراچی نے لاشیں اور  دکھ دیکھے،وقار مہدی

306

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وجود میں آنے کے بعد کراچی کے عوام نے لاشیں اور دکھ ہی دکھ دیکھے۔

وقار مہدی نے کہاکہ   کراچی اب تبدیل ہو چکا ہے، امن دشمنوںک کی اجارہ داری کا باب بند ہو چکا ہے، ایم کیو ایم والے اپنے دل سے یہ خیال نکال دیں کہ وہ عوام کے ووٹ زبردستی ڈالیں گے، کراچی کے عوام اپنا ووٹ کسی دہشتگرد جماعت کو نہیں دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اس مرتبہ پیپلزپارٹی کو واضح اکثریت سے کامیاب کریں گے،بلاول زرداری کراچی کی طرح لاہور میں بھی این آئی سی وی ڈی اور کراچی جیسے ٹراما سنٹر بنائیں گے جہاں عوام کا مفت علاج ہو۔