پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ ممالک دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،مولانافضل الرحمن

242
next government

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ ممالک دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دونوں ممالک ٹی ٹی پی کے معاملے پر بڑے سنجیدہ ہیں، دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے، اب پرانی ناراضگیاں ختم کرکے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں شفاف انتخاب کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن مہم کے لیے ماحول فراہم کیا جائے، کھل کر انتخابی مہم نہیں چلاسکتے، اقتدار میں آکر اسلامی قوانین نافذ کرکے عوام کوانصاف فراہم کریں گے۔