انتخابات 2024 کیلئے 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی تربیت مکمل

289

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2024 کیلئے اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی ضروری تربیت مکمل ہو گئی۔بقیہ 4 لاکھ 6 ہزار 222 افراد پر مشتمل عملے کی تربیت یکم فروری تک مکمل ہو جائے گی،   9 لاکھ 85 ہزار 413 نفوس پر مشتمل عملہ کی تربیت کا آغاز نومبرکے آخر میں ہوا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملہ میں ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل ہیں، تربیتی پروگرام سے غیر حاضرعملہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مرکزی کنٹرول روم 26 دسمبر 2023 سے مکمل فعال ہے، جس  میں اب تک 45 شکایات موصول ہوئیں، موصول ہونے والی تمام شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق شکایات کے ازالہ کیلئے 180 کنٹرول روم صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی فعال ہیں۔