دانیال عزیز نے پارٹی کا شوکاز نوٹس مسترد کر دیا

348

لاہور: مسلم لیگ(ن)کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کردیا،دانیال عزیز اپنے موقف پر ڈٹ گئے، تین صفحات پر مشتمل جواب میں پارٹی موقف رد کردیا۔

 ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں، پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، پارٹی قیادت ملاقات کا وقت دے، احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کے لئے ریلیاں نکالیں۔

انہوں نے کہاکہ  بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کی بات کی، ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں، مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے 2دسمبر 2023 کو دانیال عزیز کو شوکاز جاری کیا تھا، جس کا دانیال عزیز نے 3صفحات پر مشتمل اپنے بیان پر واضحات پیش کی ہے۔