الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی

207
political parties

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں کے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے، انتخابی شیڈول میں تبدیلی مخصوص نشستوں کے لیے کی گئی۔

میڈیا رپورٹس  مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔