الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی فیس کی مد میں  جمع ہونے والی رقم بتادی

344
postponing

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات اور اس کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیل جاری کردی گئی، ملک بھرسےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع ہونےپر الیکشن کمیشن نےفیس کی مدمیں 65کروڑ 57 لاکھ 20 ہزارسےزائدرقم موصول کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کی مد میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر8ہزار 3سو 12کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 24 کڑور 93 لاکھ 90 ہزار روپے موصول کیے ہیں۔

خیال رہے کہ  قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی فیس30ہزار روپے وصول کی گئی جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس 20ہزار روپے مقرر تھی۔