لطیف کھوسہ کی پیپلز پارٹی سے راہیں جدا، پی ٹی آئی میں شا مل ہوگئے

338

لاہور: سابق گورنر پنجاب اور سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی سے برسوں پرانی رفاقتیں ختم کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ میں نے وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے، سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، پاکستان کیلئے محبت، امن اور بھائی چارے کے سفر کے آغاز کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان کے عوام ہی کو مقتدر کرنا آئین کی منشا ہے۔

لطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ امید ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو گی، آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوں کے خدوخال ہیں، جب جب آئین سے انحراف کیا ریاست اور آئین کو نقصان پہنچا ۔