انتخابات کا انعقاد اور ابہام

403

عدالت عطمیٰ کی جانب سے 8 فروری 2024ء انتخابات کی تاریخ دی گئی ہے لیکن ابھی تک انتخابی نظام الاوقات کے اعلان کا انتظار ہے۔ ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی نہیں ہوسکا ہے۔ نگراں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان اس طرح کام کررہے ہیں جیسے انہیں طویل عرصے رہنا ہے۔ سندھ اور وفاق میں وزرائے اطلاعات کے ہمراہ وزیروں کی پریس کانفرنس تشہیری مہم چل رہی ہے جیسے انہیں لوگوں کے پاس ووٹ لینے جانا ہو۔ چیف جسٹس کی دھمکی کے باوجود انتخابات کے بارے میں ابہام موجود ہے، افواہیں بھی کام کررہی ہیں۔ لیکن سیاسی استحکام کے لیے انتخابات کا ہونا نہ ہونے سے بہتر ہے اس لیے کہ پاکستان میں انتخابات اور جمہوریت کے تماشے کے ساتھ جبر کی حکمرانی رہتی ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے انتخابی عمل کا تسلسل لازمی ہے۔اس تسلسل کے ساتھ ساتھ آزادانہ انتخاباقت نہ ہو سکے تو پھر جو لوگ بھی حکومتوں میں آئیں گے وہ لانے والوں کا حکم بجا لائیں گے عوام سے انہیں کوئی غرض نہیں ہو گی ۔