نیب ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل کے اندر 6 گھنٹے تفتیش

276

راولپنڈی :ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کی قیادت میں نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 6 گھنٹے تفتیش کی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم  نے چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ کیس میں تفتیش کی، نیب کی پہلی ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کررہے تھے جبکہ پہلی ٹیم کی موجودگی میں دوسری ٹیم آئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آصف محمود نے کی۔

دوسری جانب اسی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے اور درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پانڈ کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے چئیرمن پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت میں نیب کو عمران خان سے 4 روز مزید تفتیش کی اجازت دی تھی۔